بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ

بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے‘ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ 2020 کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا گیاہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہے،سروے کے رائے دہندگان میں سی ای اوز اور ممبراداروں کی سینئر مینجمنٹ شامل تھی جس میں 35ممالک سےتعلق رکھنے والےاوآئی سی سی آئی کے 70 فیصد ممبران نے حصہ لیا جو پاکستانی معیشت کے 14کلیدی شعبوں میں کام کرتے ہیں، سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے جواب دہندگان میں سے 60فیصد نے اپنے صارفین کے ساتھ ساتھ اپنے متعلقہ سپلائرز اور ملازمین کیلئے حفاظتی ماحول میں بہتری کا عندیہ دیا ہے۔کوروناکی وجہ سے مارچ2020کے بعد سے سفری پابندیوں کے باوجود اوآئی سی سی آئی کے ممبران کے کاروبارکیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد زائد کاروباری افراد نے پاکستان کے دورے کیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے مخصوص جغرافیائی اہمیت اور بیش بہا قدرتی وسائل کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے موذوں خطہ ہے، گوادر پورٹ، حب و بوستان خصوصی اقتصادی زونز سمیت معدنیات، صنعت و حرفت، توانائی، فشریز، سیاحت اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے مختلف دوست ممالک کے سفارتی حکام کو یہاں سرمایہ کاری کی ترغیب دی ہے جنہوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!