چاغی میں مہنگائی اپنے عروج پر ، اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ

چاغی میں مہنگائی اپنے عروج پر ، اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی( نامہ نگار) چاغی میں مہنگائی اپنے عروج پر دکاندار اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں یہاں تک کہ چاغی کے مشہور پھلوں خربوزہ اور تربوزہ کی قیمتوں کو4، 4 پر لگا دیئے گئے ہیں جس کیوجہ سے خربوز 50 سے 60روپے اور تربوز 25 سے 30 روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں۔جبکہ موجودہ حالات میں فی کل 10 سے 15روپے ہونا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار اہلیاں چاغی نے چاغی پریس کلب چاغی(رجسٹرڈ)کے صافیوں سے بات چیت کرتےہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور غریب لوگ اب اس سیزن میں تربوزہ اورخربوزہ خریدنے سے قاصر ہو گئے ہیں جو کہ ظلم کی انتہاء ہے اب ان حالات میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی مقامی انتظامیہ اور برائے نام پرائس کنٹرول کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مہینہ یا ڈیڑھ مہینے تک چلنے والے اس سیزن کے دوران غریبوں کے لیئےخربوز اور تربوز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیئے اقداما ت کریں تاکہ یہاں کے عوام دن بدن مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے دیگر تمام اقسام کے پھلوں سے محروم ہیں انھیں اس سیزن میں تربوزہ اور خربوزہ کے پھل سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنا چاہتے تاکہ یہاں کے غریب، لاچار اور بے بس لوگ غریبوں کے اس پھل سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!