پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار مزید 77 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2691 افراد میں وائرس کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وبا سے اب تک ملک بھر میں 4839 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2306 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد دو لاکھ 34 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 34 ہزار 957 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 577 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں
