سپریم کورٹ کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک میں بدعنوانی (کرپشن) کے مقدمات جلد نمٹانے کے لیے 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لاکھڑا کول مائننگ پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم سامنے آیا اور اس سلسلے میں یہ کہا گیا کہ سیکریٹری قانون متعلقہ حکام سے ہدایت لے کر نئی عدالتیں قائم کریں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ 120 نئی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی جائے جبکہ کرپشن کے مقدمات، زیر التوا ریفرنسز کا 3 ماہ میں فیصلہ کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!