دکھی آتماﺅں کی سازشوں اور پروپیگنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ‘ آغا حسن بلوچ

دکھی آتماﺅں کی سازشوں اور پروپیگنڈوں سے بخوبی واقف ہیں ‘ آغا حسن بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ آغا حسن بلوچ نے سوشل میڈیا پر خلیفہ گلی میں ٹف ٹائل کیلئے گھروں سے پیسوں کی وصولی کے پروپیگنڈہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی آتماﺅں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں اکیسویں صدی میں ہر ذی شعور بخوبی واقف ہے کہ ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز سرکار کی جانب سے جاری کئے جاتے ہیں خلیفہ گلی میں ہزاروں روپے کی وصولی کی خبر بے بنیاد ہیں خلیفہ گلی میں کوئی ٹف ٹائل نہیں لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ پارٹی کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہے جس کے سدباب کیلئے باقاعدہ طور پر سائبر کرائمز اور دیگر ذمہ داران سے رابطہ کر لیا گیا ہے جلد ان سازشی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!