سینیٹر منظور کاکڑ پر کوئٹہ قاتلانہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے ‘ در چین مر ی

سینیٹر منظور کاکڑ پر کوئٹہ قاتلانہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے ‘ در چین مر ی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اوتھل: بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی سینئر رہنمادرچین مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ پر کوئٹہ میں ہونے والے قاتلانہ جمہوریت پر حملہ ہے اور میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہوں۔ دشمن اس طرح کے بزدلانہ حملے کرکے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتےہیں جو انکی بھول ہے انشاءاللہ بلوچستان میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!