مستونگ۔۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک مزمتی بیان میں بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے گھناونی اور بزدلانہ حملوں سے ہمارے چٹان جیسے حوصلوں کو نہیں پست کیا جا سکتا۔۔۔اور نہ ہی ہمیں شہید وطن نوبزادہ میر سراج خان رئیسانی کی نقش قدم پہ چلنے سے دستبردار کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔انھوں نے کہا سینٹر منظور آحمد کاکڑ پر وار کرنے والے بزدلوں کو یہ پتا ہونا چائیے کہ منظور کاکڑ ایک نڈر اور وطن عزیز ہر جان نچاور کرنے والے سپوت ہے رات کی تاریکی میں چوری چپکے سے بزدلوں کی طرح ان پر وار کرنا بزدلی کی نشانی ہے۔۔۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چائیے کی ہم اپنے ملک کی خاطر جان دینا بھی جانتے ہیں اور اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔۔۔۔نوبزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بی اے پی کے کارکنان اور شہید وطن کے پیروکار صبر کا دامن تھام کے رکھیں سینٹر منظور جان کاکڑ پر بزدلانہ حملے کرنے والے ملزمان کو حکومت جلد حملہ گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کر کے عبرتناک انجام تک پہنچائنگے۔
