شہید مولا بخش دشتی مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ ڈاکٹر حئی بلوچ

شہید مولا بخش دشتی مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ‘ ڈاکٹر حئی بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے شہید مولابخش دشتی کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بے لوث اور عوام دوست جدوجہد نہ صرف سیاسی کارکنوں بلکہ تمام دانشوروں اور سرزمین سے محبت کرنے والوں اور اہل قلم کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے یہ حقیقت ہے کہ شہید نے اپنی زندگی بلوچ قومی تحریک محکوم و مظلوم اقوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کے لئے وقف کررکھی تھی اور ان کا تاریخ میں تسلسل کے ساتھ جدوجہد کرنے والی شخصیات میں شمار ہوتا ہے ان کی جدوجہد کا محور مظلوم و محکوم اور محنت کش عوام کو منظم کرتے ہوئے ایک سیاسی قوت بنانا تھا وہ بیک وقت دانشور تجزیہ نگار اور سیاسی رہنماءتھے بلکہ سیاسی امور پر مکمل دسترس کے ساتھ عوام کو منظم کرنے کی بھی قائدانہ صلاحیت کے مالک تھے انہوں نے کہا کہ شہید مولابخش دشتی ایک بے لوث ساتھی کی حیثیت سے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے اور مشکل حالات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے معروضی حالات میں اہم فیصلے کرنے میں مدد کرتے تھے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی کارکنوں دانشوروں اہل قلم قومی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے مظلوم و محکوم اقوام اور بلوچ قومی تحریک کا حصہ رہنے والے لوگوں اور نظریاتی سیاسی کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ شہید مولابخش دشتی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کی مظلوم محنت کش عوام کو ریاست کی دہشت لوٹ کھسوٹ اور استحصال کے علاوہ نوآبادیاتی نظام سے چھٹکارا دلانے کے لئے سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی سیاسی جماعت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آقا اورغلام کے جابرانہ مسلط کردہ پرتشدد اور غیر جمہوری نظام سے چھٹکارا پاسکیں اور قومی حقوق اپنے وطن کی سرزمین کا دفاع کر سکیں بلکہ مادری زبانوںکو قومی زبان کا درجہ دلایا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!