کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان سے قوم پرستانہ سیاست ختم کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، حکومت کے غلط اقدامات سے معیشت متاثر ہوئی ہے ،عمران خان کی حکومت 2 ماہ مزید چلی تو نظام سنبھالنا مشکل ہوجائیگا ۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں چیف آف ابابکی سردار ثناءاللہ خان ابابکی کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ، ولی محمد قلندرانی ، میر ریاض شاہوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سردار زادہ میر دولت خان ابابکی،ثناءاللہ ابابکی، نعمت اللہ مری، ظہیر بلوچ، ٹکر ی موسیٰ خان ابابکی، ظاہر شاکر، فرید ابابکی ایڈوکیٹ، رحمت اللہ جیلانی، گہرام ابابکی، وارث ابا بکی سمیت دیگرنے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی میر علی مدد جتک نے کہاکہ سردار ثناءاللہ ابابکی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی ان کا قبیلہ بلوچستان اور سندھ میں آباد ہے امید ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت برسراقتدار نہیں لیکن پھر بھی اس میں شمولیتیں ہورہی ہیں عوام کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو قومیت ، لسانیت ، صوبائیت سے ہٹ کر فیڈریشن کی بات کرتی ہے ، ہم نے بلوچستان سے قوم پرستانہ سیاست ختم کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ہم سب پاکستانی ہیں ہماری قومیت صرف ہماری شناخت کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹم بم ، سی پیک ، 18ویں ترمیم جیسے تحفے دئیے جن سے ملک و قوم کا مستقبل روشن ہوا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو ، ا?صف علی زرداری عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آئے اور وہ کام کئے جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے لیکن بدقسمتی سے ہمیں ہمیشہ الیکشن میں ناانصافی کرتے ہوئے پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی 52 سال میں پیپلز پارٹی جن حالات سے گزری ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات پیپلز پارٹی کا ساتھ دیکر اسے مزید مضبوط کریں تاکہ ہم ملک کو لوٹوں اور جھوٹوں سے نجات دلا سکیں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پہلے بھی ملک کو مضبوط کیا اور آئندہ بھی کریگی تمام تر مظالم کے باوجود بھی ہم نے ملک کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار ا?ئی ہے تب سے ملک بحرانوں کا شکار ہوتا جارہا ہے جو لوگ کنٹینر پر کھڑے ہوکر 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کرتے تھے انہوں نے اس بار بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں ملک پر ا?مر مسلط ہے علی زیدی قومی اسمبلی میں جو کاغذ لہرا کر عزیز بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے جوڑ رہے تھے رپورٹ میں پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما کا نام شامل نہیں۔قبل ازیں سردار ثنائ اللہ ابابکی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم کے معتبرین اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کی سیاست نے صوبے کو کچھ نہیں دیا یہ سیاست اب ناکامہوچکی ہے بلوچستان کے لوگوں کی امیدیں اب پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں وہ اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے
