بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نظریاتی سیاست کو طاقت فراہم کی ، تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نظریاتی سیاست کو طاقت فراہم کی ، تربت زون

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر عظیم بلوچ منعقد ہوا جسمیں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر حانی یونس بلوچ تھےاعزازی مہمان بی این پی ڈسٹرکٹ کیچ کے صدر واجہ شے نزیر بلوچ تھے اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ تنظیمی امور سیاسی صورتحال و زونل کابینہ کے الیکشن کے ایجنڈے شامل تھے زونل کابینہ کے انتخابات میں زونل صدر کریم شمبے سینئر نائب صدر اختیار جواد جونئیر نائب صدر فیصل کریم بلوچ جنرل سیکرٹری باھد بشیر بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری نسیم مرزا جونئیر جوائنٹ سیکرٹری سرور سخی انفارمیشن سیکرٹری جلب خالق منتخب ہوئے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن حانی یونس بلوچ نے کہا کہ بی ایس او قومی شہداء کے وارث تنظیم ہے 52 سالہ جدوجہد میں بی ایس او کے کارکنوں نے قربانیاں دے کر قومی سیاست کو مضبوط کیا ہے اور نظریاتی سیاست کو طاقت فراہم کی ہے موجودہ صدی علم و زانت و شعور کی صدی ہے بی ایس او نے شعوری سیاست کے بنیاد پر کر قومی سطح پر طلباء وطالبات کو متحد کرنے کی جدوجہد کررہی ہے بی ایس او کے قومی علمی جدوجہد کو کارکن علم و زانت و شعور کے بنیاد پر مضبوط کرے اور جدید رجحانات کو فروغ دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!