دالبندین ، عوام کو درپیش مسائل  ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے نام سے الائنس تشکیل

دالبندین ، عوام کو درپیش مسائل ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے نام سے الائنس تشکیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین (محمد بخش بلوچ سے ) ضلع چاغی میں عوام کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے نام سے الائنس تشکیل دے دی۔ اس سلسلے میں آل پارٹیز کے نومنتخب چیئرمین سردار رفیق شیر سنجرانی اور ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ نے دیگر عہدیداروں و اراکین کے ہمراہ دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقصد عوامی مسائل کی حل کے لیے جدوجہد کرنا ہے کسی کی مخالفت کرنا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک اجلاس میں نہ صرف انہوں نے آل پارٹیز کی کابینہ تشکیل دی بلکہ متنازعہ لوکل سرٹیفیکیٹ کمیٹی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال، منشیات فروشی، بڑھتی مہنگائی، آبنوشی کے مسائل، بجلی کی لوڈشیڈنگ، وولٹیج میں کمی اور زیادہ بلنگ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرکے انھیں اپنے موقف اور تجاویز سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کی تشکیل سے قبل تمام جماعتوں اور پینلز کی سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کرکے انھیں اعتماد میں لیا گیا جبکہ ان کے دروازے الفتح پینل اور خان سنجرانی پینل کے لیے بھی کھلے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اتحاد کے ذریعے مسائل اور ناانصافیوں کے خلاف موثر آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی محکموں میں چاغی کے لوکل سرٹیفیکیٹ اور ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت کرنے والوں کی نشاندہی اور دستاویزات کی تنسیخ کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر چاغی سے ملاقات کریں گے۔ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے لیے سرپرست اعلی حاجی علی احمد بڑیچ، ڈپٹی چیئرمین شیردل مجاز، جنرل سیکرٹری کامریڈ سید محمد نبی ںلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذاکر بلوچ، فنانس سیکرٹری خلیل احمد نوتیزئی، سیکرٹری اطلاعات حاجی فاروق عادل سیاپاد اور کور کمیٹی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 11 اراکین کو منتخب کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!