جعلی لوکل ، ڈومیسائل کومنسوخ کرکے ملوث تمام مہروں کو سامنے لایاجائے ، غلام نبی مری

جعلی لوکل ، ڈومیسائل کومنسوخ کرکے ملوث تمام مہروں کو سامنے لایاجائے ، غلام نبی مری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے وفاقی وصوبائی محکموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کے ملازمتوں پر جعلی لوکل ، ڈومیسائل کے ذریعے بھرتیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ساحل وسائل ،قدرتی معدنیات اور دیگر حقوق کو جس طرح مال غنیمت سمجھ کر بے دردی سے لوٹا گیا اور لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح کئی دہائیوں سے بلوچستان کے مقامی نوجوانوں کے وفاقی وصوبائی محکموں میں ملازمتوںپر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتیاں کرکے مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم اوران کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا لہٰذاء آزاد عدالتی کمیشن تشکیل دیکر جعلی ڈومیسائل کے معاملے کی انکوائری کرائی جائیں ، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جس طرح بلوچستان کے ساحل وسائل ،قدرتی معدنیات اور دیگر حقوق کو مال غنیمت سمجھ کر جس بے دردی سے لوٹا گیا اور لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اسی تسلسل سے کئی دہائیوں سے بلوچستان کے مقامی نوجوانوں کو ملنے والے وفاقی وصوبائی محکموں میں ملازمتوںپر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کرکے ان نوجوانوں کوروزگار سے محروم کرکے ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور ان کی جگہ جعلی ڈومیسائی حاصل کرنے والوں کو بھرتی کیا گیابلوچستان میں جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹیں بنائی گئی اور یہاں کے مقامی لوگوں سے ان ہی کے علاقوں میں ان سے شناختی کارڈ طلب کیاجاتاہے دوسرے صوبوں سے بھرتی ہونے والے آج یہاں پیدا ہونے والوں سے ان کی شناخت بارے دریافت کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف بہت ہی دیدہ دلیری سے یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر دوسرے صوبوں کے لوگوں کو جعلی ڈومیسائی پر یہاں ملازمتیں دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے جب بلوچستان اسمبلی کے رکن تھے نے اس مسئلے کو اسمبلی میں اٹھایاتھا اوراس کے بعد وفاق کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں بھی ہم نے بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پر عملدرآمد کے شرائط رکھے تھے کہ اس کوٹے پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیںبلوچستان نیشنل پارٹی صوبے اور مرکز میں بلوچستان کے سب سے بڑی قوم وطن دوست سیاسی جمہوری جماعت ہے جس نے یہاں کے 70سالوں سے درپیش مسائل کو مختلف فورم پر اٹھایا اور ایوان بالا تک پہنچایا جعلی ڈومیسائل کے مسئلے کو انجام تک پہنچانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کرینگے ۔اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی بلوچستان پہلے سے تعلیم ،صحت ودیگر کے حوالے سے پسماندگی کاشکارہے اور شرح بے روزگاری انتہاکو پہنچ گئی ہے پھر یہاں کے محکموں اور وفاقی محکموںمیں دوسرے صوبوں کے لوگوں کو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی کرکے ان کے حقوق پر شب وخون مارا گیاہے جس کی ہم کسی طورپر بھی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر جعلی ڈومیسائل کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور جن کی سرپرستی میں مکروہ عمل کیاگیاہے ان کے خلاف کارروائی کرکے فوری طورپر جعلی لوکل ، ڈومیسائل کومنسوخ کرکے اس میں ملوث تمام مہروں کو عوام کے سامنے لایاجائے بلکہ تمام تر حقائق سے عوام کو آگاہ کیاجائے بصورت دیگر یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہوتاجائے گا ۔انہوں نے جعلی ڈومیسائل کے معاملے کی آزادعدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جعلی ڈومیسائل بنانے والی کسی مافیا سے کم نہیں اور نہ ہی ان کی موجودگی میں معاملے کو شفافیت کو یقینی بنایاجاسکتاہے لہٰذاء عدالتی کمیشن کے ذریعے اس کی انکوائری ہونی چاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!