جوان جرائم کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مستعد رہیں ، جاوید ڈومکی

جوان جرائم کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مستعد رہیں ، جاوید ڈومکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین۔(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی نے کہا ہے ضلعی انتظامیہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہر لمحہ چوکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان سرحدی علاقے آمری میں لیویز تھانہ اور چاربان میں قائم لیویز چیک پوسٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیے اس موقع پر تحصیلدار دالبندین سعید احمد زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز فورس کے جوانوں سے ان کو درپیش مسائل معلوم کیے اور انھیں ہدایت کی کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!