وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے ہم سے کئے وعدے کی پاسداری نہیں کی ‘ علامہ حسین سعیدی نیچاری

وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے ہم سے کئے وعدے کی پاسداری نہیں کی ‘ علامہ حسین سعیدی نیچاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات:سنی تحریک علماءبورڈ کے چیئرمین علامہ حسن سعیدی نیچاری نے کہا ہیکہ گزشتہ عام انتخابات میں سنی تحریک نے پی بی 37 قلات منگچر سے ایک تحریری معاہدہ کے تحت قلات اور منگچر کے عوام کی وسیع تر مفاد میںمیر ضیاءاللہ لانگو کی ہمایت کیا تھا اور اس تحریری معاہدہ کے تحت سنی تحریک کے پی بی 37 کے نامز د امیدوار کو میر ضیاءاللہ لانگو کے حق میں دستبردار کرایا تھا مگر منتخب ہو نے کے بعدصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے معاہدہ کی پاسداری نہیں کی ہے جس سے قلات اور منگچر کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہیں بہت جلد ہم صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو کے ساتھ کیئے گئے معادہ کو عوام تک پہنچائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سنی تحریک قلات کی آعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس سے سنی تحریک کے سابق امیدوار میر ثناءاللہ لہڑی صوبائی جنرل سیکریٹری صابر رضا قادری ضلعی صدر عبدالخالق نیچاری میر محمد رمضان عبدالرسول ابابکی سیف اللہ لہڑی میر نور زیب پندرانی حافظ حبیب احمد نیچاری اور دیگر قلات منگچر اور گزگ کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے قلات کے عوام کی وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اتحاد کا فیصلہ کیا جسکے تحت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ءاللہ لانگو اور قلات کے اہم شخصیت کے ساتھ سنی تحریک کے اس وقت کے نامزد امیدوار میر ثناءاللہ لہڑی کے گھر آمد پر سنی تحریک اور میر ضیاءاللہ لانگو کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ ہواتھا جس کے بنا پر سنی تحریک کی قیادت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے میر ضیاءاللہ لانگو کی بھر پور ہمایت کا علان کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو الیکشن جیت نے کے بعد سنی تحری کے ساتھ کیئے ہوئے معادہدہ کویکسر نظر انداز کر دیا ہے اور میر ضیاءاللہ لانگو نے قلات اور منگچر کے عوام اور سنی تحریک کے کارکنان کو مایوس کیا ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں سنی تحریک قلات اور میر ضیاءلانگو کے ساتھ اتحاد ہوا تھا اور اس وقت کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شہید محمد نواز شاہوانی نے سنی تحریک کے علاقوں میں کافی ترقیاتی کام کروائے تھے جسے آج بھی سنی تحریک اور قلات کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ آئیندہ چند دنوں میں وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کے ساتھ کیئے گئے معاہدہ میڈیا کے زریعے عوام تک پہنچائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!