قلات:قلات میں موبائل انٹرنیٹ ساڑھے تین سال سے مکمل بند، پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل سسٹم بھی ناقص،صارفین کو شدید مشکلات، ڈی ایس ایل رفتار انتہائی سست ہے صارفین ہزاروں روپے کے بل دینے کے باوجود مسائل کاشکار حکام نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق قلات شہر میں موبائل انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل EVO ساڑھے تین سال کے زائد کے عرصے سے بند ہے جبکہ پی ٹی سی ایس ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین کو مشکلات درپیش ہے قلات شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں تو موبائل انٹرنیٹ سسٹم بند جبکہ پی ٹی سی ایل کا وہاں وجود نہیں۔ قلات شہرمیں پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل سسٹم تو ہے مگر چند دنوں سے انتہائی سست چل رہی ہے اور ناقص کارکردگی سے صارفین کو شدید دشواریوں۔کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں صارفین کا کہانا ہیکہ آن لائن کلاسز میں شامل ہونا تو دور صرف شہر ایریا تک محدود ڈی ایس ایل کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ صارفین یا طلبا و طالبات کس حد تک مستفید ہوسکتے ہیں۔ صارفین نے پی ٹی اے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے قلات میں ڈی ایس ایل سسٹم کی سست روی کانوٹس لینے اور موبائل انٹر نیٹ جلد بحالی کامطالبہ کردیا کیونکہ قلات شہر میں عوام انٹرنیٹ کے لیے صرف پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نظام پر انحصارکرتے ہیں مگر کئی ہفتوں سے یہ سسٹم جام ہے اعلی حکام جلد نوٹس لیں۔
