افغانستان ، طالبان کے حملے، جھڑپوں میں12 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان ، طالبان کے حملے، جھڑپوں میں12 پولیس اہلکار ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل:افغانستان میں طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں بارہ پولیس اہلکار اور چار شہری جبکہ گیارہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع صاحب میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس افسران اور چار شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ایک پولیس اسٹیشن پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوے انھیں پییچھے دھکیل دیا ۔ صوبہ بدخشاں کے ضلع آرغنجھکوا میں بھی طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔ جسکے نتیجے میں سات پولیس اہلکار اور گیارہ طالبان ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکا ر زخمی ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!