کوئٹہ: بلوچستان کے شہر پشین میں ژوب شاہراہ پر زیارت کراس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔






