کورونا کے کیسزہورہے ہیں،مناسب ٹیسٹنگ نہیں ہورہی،سعیدغنی

کورونا کے کیسزہورہے ہیں،مناسب ٹیسٹنگ نہیں ہورہی،سعیدغنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا کو پشت پناہی پر ڈال دیا ہے، کرونا کے کیسز ہورہے ہیں لیکن مناسب ٹیسٹنگ نہیں ہورہی،علی زیدی نے جان بوجھ کے مردہ گھوڑے کو زمین سے نکالا ہے،آج تمام کیسز عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں، آج جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم نے سوچا ہے کہ ٹیسٹ کرنا کم کردیں تو کیسز سامنے نہیں آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف ادارے کرونا کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے کہ ٹیسٹ کم کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی کرونا وائرس کی ٹیسٹ مزید ہونے چاہئیں۔سیاسی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ علی زیدی نے جان بوجھ کے مردہ گھوڑے کو زمین سے نکالا ہے،آج تمام کیسز عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں، آج جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عزیر بلوچ سے ملنا ہوتا تو اکیلے میں مل لیتے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس لیے یہ باتیں لے کر آئی ہے تاکہ لوگوں کی توجہ کرونا سمیت معاشی بحران، چینی بحران اور حکومت کی دیگر کوتاہیوں سے ہٹ جائے۔سعید غنی نے کہا کہ کسی ویڈیو کو بنیاد بنا کر سزا نہیں دے سکتے،سب لوگوں کو سامنے لاﺅں گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے چہروں سے پردے اٹھاﺅں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!