چاغی( نامہ نگار) چاغی اقوام سید بلانوشی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سردار سخی داد بلانوش چاغی میں منعقد ہوا جس میں سردار یعقوب پیرکزی حاجی درویش ۔ سید فیروز شاہ ۔سید رحمت شاہ ۔ملا عبدالباقی ۔مولانا امان شاہ ۔ سید غریب شاہ ۔سیدقاسم شاہ ۔سید عبداللہ شاہ ۔سید فرید اللہ شاہ ۔سید کریم شاہ ۔سید غلام قادر شاہ ۔سید دولت شاہ سیدعمر شاہ مہم داد شاہ سید قادربخش اور دیگر بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر گذشتہ روز لہوارزئی قبائلی جرگے میں سید بلانوشی قبائل کے جدی و پشتی اراضیات کو اپنے نام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دعوی سراسر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ مذکورہ جائیداد اور ملکیت سید بابا بلانوش کے دور سے لے کر آج تک ہماری ملکیت میں چلی آرہی ہے جو کہ چاغی میں آباد تمام مقامی قبائل کو بھی بخوبی معلوم ہے حالانکہ لہوارزئی قبائل کے بزرگوں نے متعدد بار مجلس کی مگر انہوں نے ایک انچ زمین کی دعویداری ثابت نہ کرسکی ۔ ہماری جدی پشتی اراضیات و میراث کی ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے ہمارے زمینوں کے ایریا سیم مینگل سے ہمارے قبضے میں موجود ہیں لہذا اگر لہوارزئی قبائل کے پاس دستاویزات ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں محض بے بنیاد دعوں سے ہرگز سید بلانوشی قبائل کے زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا اور ہم اپنی آباواجداد کے ملکیت اور اراضیات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس لیے آئیندہ سید بلانوشی قبائل کے زمینوں اور جائیداد کے متعلق پروپیگنڈوں سے اجتناب کرنی چاہیے بصورت دیگر ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی*






