منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائداثاثوں کےکیس،حمزہ شہبازکےجوڈيشل ريمانڈ ميں توسيع

منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائداثاثوں کےکیس،حمزہ شہبازکےجوڈيشل ريمانڈ ميں توسيع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس ميں مسلم ليگ نون کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکےجوڈيشل ريمانڈ ميں 28 جولائی تک توسيع کردی گئی ہے۔احتساب عدالت نے نيب کو ريفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے ديا۔بدھ کو اپوزيشن ليڈر حمزہ شہباز کو ريمانڈ ختم ہونے پرجيل سے احتساب عدالت لايا گيا۔سماعت کے دوران جج نے نيب پراسيکيوٹر سے استفسارکيا کہ ریفرنس کیوں دائر نہیں کیا جا رہا ہے۔نيب کے وکيل کا کہنا تھا کہ ضروری تحقیقات کے بعد ریفرنس دائرکردیا جائے گا،شہبازشریف سے ابھی تحقیقات کرنی ہيں ليکن وہ تعاون نہیں کررہے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نيب کو ريفرنس جلد دائر کرنے کی ہدايت کردی ہے۔حمزہ شہباز کے وکيل کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد بھی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا،حمزہ شہباز کو جان بوجھ کر جیل میں رکھا گیا ہے جس پر جج نے کہا کہ يہ باتیں ادھر کرنے والی نہیں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!