پاکستان سے منی لانڈرنگ کے لیے پرتگال میں کاروبار قائم کیے گئے، خواجہ آصف کا دعویٰ

پاکستان سے منی لانڈرنگ کے لیے پرتگال میں کاروبار قائم کیے گئے، خواجہ آصف کا دعویٰ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست اور ریئل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے پرتگال میں کاروبار قائم کر رکھے ہیں، جن کے ذریعے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کاروباروں کے ذریعے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ انہی کاروباروں کے ذریعے شہریت کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دستاویزات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس سے قبل بھی پرتگال میں شہریت حاصل کرنے والے بیوروکریٹس کے حوالے سے لب کشائی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!