امریکہ اور چین میں طاعون وباء پھیلنے لگی،ایک نوجوان ہلاک

امریکہ اور چین میں طاعون وباء پھیلنے لگی،ایک نوجوان ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بیجنگ: چین میں طاعون سے 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ امریکہ میں بھی طاعون کی تصدیق ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ میں بچے کے طاعون میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جو ایک گلہری سے بچے میں منتقل ہوا تھا، ہلاک ہونے والے نوجوان سے رابطہ رکھنے والے 15 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 افراد کو قرنطینہ کرنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم منگولوں کے ایک گاو¿ں میں ابتدائی طور پر نافذ کی گئی ایمرجنسی ہٹا دی گئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کولوراڈو میں شک کی بنیاد پر گلہریوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں طاعون کی تصدیق ہوگئی ہے۔حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلہریوں سے دور رہیں اور مردہ گلہری ملنے پر فوری طور محکمہ صحت کو مطلع کریں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس نے بھی چین میں جنم لیا تھا جس کے بعد اب وہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔#/s#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!