ٹی ٹی پی سربراہ نورولی محسود پر بین الاقوامی پابندیاں عائد

ٹی ٹی پی سربراہ نورولی محسود پر بین الاقوامی پابندیاں عائد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن: قوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔نورولی محسود پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیئے گئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر پابندیاں القاعدہ سے تعلق پر کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔ نورولی محسود کی سربراہی میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے۔اس سے قبل امریکہ نے 11 ستمبر 2001 کی اٹھارویں برسی کے موقع پر گزشتہ سال نور ولی کو عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دیا تھا۔نور ولی محسود کو جون 2018 میں تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔ مفتی نور ولی سابق امیر بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی ہیں اور ماضی میں تحریک کی اہم ذمہ داریاں سنبھالتے آ رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!