کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ تین مریض انتقال کرگئے ،152 مریض صحت یاب ،6 اضلاع میں کورونا کے مزید بیس مریض سامنے آگئے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق جمعہ کے روز 185 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے چھ اضلاع میں 20 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11405 ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید تین مریضوں کے انتقال سے صوبے میں کورونا سے ہونے والی مصدقہ اموات کی تعداد 131 ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا کے شبہ میں 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 152 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 8313 ہوگئی ہے جبکہ 2961 مریض زیر علاج ہیں، 221 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق 11405 مریضوں میں سے 11254 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں8516 کا تعلق کوئٹہ،328 کا جعفرآباد،239 کا خضدار،263 کا کیچ230 کا مستونگ اور191 کا تعلق چاغی سے ہے ۔
