سرحدوں کی بندش کے سے متعلق باضابطہ شدہ تحریک التواءپر بحث نہ ہوسکی

سرحدوں کی بندش کے سے متعلق باضابطہ شدہ تحریک التواءپر بحث نہ ہوسکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںپاک افغان بارڈراورصوبے سے منسلک سرحدوں کی بندش کے سے متعلق باضابطہ شدہ تحریک التواءپر بحث نہ ہوسکی ،کورا پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ،ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت جمعے کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں پاک افغان بارڈراور صوبے سے منسلک سرحدوں کی بندش سے متعلق باضابطہ شدہ تحریک التواءپر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی جب بحث کا آغاز کرنے لگے تو بلوچستان عوامی پارٹی کی بشریٰ رند نے کورم نشاندہی کی جس پر پینل آف چیئر مین کے رکن قادر نائل نے پانچ منٹ کورم کی گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی تاہم کورم پورا نہ ہونے پر مزید پندرہ منٹ کورم کی گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی تاہم کورا پورا نہ ہوسکا جس کی بناءپر ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!