اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، امید ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے، ایسے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے باعث خود کشیاں بڑھنے کے سبب پابندی عائد ہے۔ ایک ماہ کے دوران لاہور میں پب جی کی وجہ سے خود کشیوں کے تین واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے گیم پر پابندی کے حوالے سے اعلی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔






