قلات: قلات پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار چرس بر آمد،مقدمہ درج، ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر عمرانی کے مطابق قلات پولیس کو اطلاع ملی کہ عطا اللہ نامی ایک شخص مڈوے ایریا میں منشیات فروخت کررہا ہے جس پر ایس ایس پی قلات عبد الحق عمرانی کی حکم پر ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی اور انچارج کیو آر ایف ٹیم اے ایس آئی طاہر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے پس شہر کراس سے ملزم عطا اللہ ولد محمد الیاس قوم رئیسانی سکنہ خیل قلات کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 150 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔






