ہندو تاجر کے قتل کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور بدامنی کو ہوا دینا ہے ‘ سردار اختر جان مینگل

ہندو تاجر کے قتل کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور بدامنی کو ہوا دینا ہے ‘ سردار اختر جان مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وڈھ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ گزشتہ دن وڈھ میں ہندوتاجر نانک چند پر دن دہاڑے فائرنگ اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ہندو تاجر کی قتل قبائلی رسم ورواج کے خلاف ہے انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ پھر جھالاوان کے امن وامان کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد علاقے میں خوف وہراس وبدامنی کو حوا دیناہے بی این پی اقلیتوں کے تحفظ کےلئے بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ خضدار انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور علاقے میں بدامنی پیداکرنے والے تمام عوامل کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ہندوتاجر کے قتل سے اقلیتی برادری کے لوگوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے اقلیتی برادری کی جان ومال کو تحفظ کرنا انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے انتظامیہ امن وامان قائم کرنے میں موثر کردار اداکرے اور نانک رام کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!