تہران : ایران نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک سابق مترجم محمود موسوی کو پھانسی دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے جنرل سلیمانی کی لوکیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔ دوسری جانب ایران میں مزید تین نوجوانوں کی پھانسی فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان نوجوانوں کو نومبر دو ہزار نو میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد یہ سزا سنائی گئی تھی۔ ان سزاو¿ں کے خلاف ایران پر بین الاقوامی سطح پر تنقید میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں افراد نے اس فیصلے کے خلاف حکومت مخالف احتجاج کیا تھا
