اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ںنے کہا کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے






