اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے تربت میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ منگل کے روز اپنے ایک بیا ن میں تربت میں ہونے والے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اللہ پا ک زخمیو ں کو جلد از جلد صحت یاب کر ے۔ انہو ںنے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن ہیں اور سخت سزا کے مستحق ہیں ملک میں امن و امان کی بہتری ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہی ہے شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تربت واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قمیتی انسانی جان کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بلوچستان میں ترقی اور امن کا عمل ہر صورت جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ۔چند عناصر اپنے زاتی مفادات کے حصول کے لیئے بدامنی پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔بلوچستان کے محب وطن عوام کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے پر عزم اور متحرک ہیں، انہوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں۔دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے تربت میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ،انہوں نے واقعے میں شہید ھونے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کاظہار کیااور ہدایت کی کہ واقعے میں زخمی ھونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ضلع کیچ تربت میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔گزشتہ روز تربت میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے میرضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے ،صوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیںدہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے ، انہوں نے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔
