وقت آگیا نیب کی تحویل میں ہلاکت کو قتل قرار دیا جائے ، نفیسہ شاہ

وقت آگیا نیب کی تحویل میں ہلاکت کو قتل قرار دیا جائے ، نفیسہ شاہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نیب کی تحویل میں ہلاکت کو قتل قراردیا جائے،سپریم کورٹ نے نیب کے چہرے سے نقاب اتاردیا ہے چیئرمین نیب مزید عہدے پر رہنا اخلاقیات کے منافی ہے۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کے چہرے سے نقاب اتاردی ہے،نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ ختم ہو چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کا نیب پر سیاسی انجنیئرنگ کرنے کی بات سچ ثابت ہوئی ، آمر اور ان کی باقیات احتساب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ چیئرمین نیب کا مزید عہدے پر رہنا اخلاقیات کے منافی ہے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا سید خورشید شاہ اب بھی نیب کے پاس یرغمال ہیں،وقت آگیا ہے کہ نیب کی تحویل میں ہلاکت کو قتل قراردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!