اسلام آباد : پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔عدالت نے وزیراعظم سے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا اس کے علاوہ وزارت صحت، وزارت اطلاعات و نشریات، اور پاکستان تحریک انصاف سے بھی جواب طلب کر لیا عدالت نے سیکرٹری اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرائی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں 3 صوبوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا تھا پبلک منی کو پارٹی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا پبلک منی کو پارٹی استعمال کرنا جنرل فنانشل رولز کے خلاف ورزی بھی ہے سرکاری اداروں کے کارڈز پر پارٹی جھنڈا، تصویر فنانشل رولز کے خلاف ورزی ہے عدالت کو بتایا جائے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیوں گئی کیوں نا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی
