اسلام آباد: مندر کی تعمیر کے خلاف انٹرا کورٹ درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی سلوک غیر مسلم ملکوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہو۔کیا غیر مسلم پاکستان چھوڑ دیں۔آئین اقلیتوں کے حقوق کا داعی ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مندر کے لیے پیسے دینا فضول خرچی ہے مندر کی تعمیر روک دی گئی اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا گیا مندر کی تعمیر کے لئے چار کنال اراضی دی۔ وکیل درخواست گزار یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے
