محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘ سابقہ صوبائی منیجر ٹی بی پروگرام گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘ سابقہ صوبائی منیجر ٹی بی پروگرام گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کو ئٹہ:محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اوراختیار کے غلط استعمال پر محکمہ صحت کے سابق صوبائی مینجر ٹی بی پروگرام کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد ولی جو کہ سابق صوبائی مینیجر ٹی بی پروگرام اور صوبائی ٹیکنیکل تعینات تھا۔جس کے متعلق شکایات موصول ہوئیں کہ ملزم نے سرکاری رقو ما ت میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔جس پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی/ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے خلاف خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے انکوائری ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انکوائری عمل میں لاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ ڈاکٹر احمد ولی نے دوران تعیناتی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا مزید یہ کہ انہوں نے گلوبل۔فنڈ میں خرد برد کرتے ہوئے لاکھوں روپے اپنے ذاتی اکاو¿نٹ میں غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیے۔اس کے علاوہ ملزم نے سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے بطور ریگولر طالب علم ایم پی ایچ بھی کر رہا تھا۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی نے مقدمہ درج کر ے کے گرفتار کر لیا۔مزید یہ کہ ملزم سے انکشافات متوقع ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان محترم جناب جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن کو متحرک کیا گیا ہے اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!