اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروباری اداروں کے شعبہ میں 1900 ‘ایس ایم ایز میں 123 ارب روپے تقسیم کئے، آئی ایم ایف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروباری اداروں کے شعبہ میں 1900 ‘ایس ایم ایز میں 123 ارب روپے تقسیم کئے، آئی ایم ایف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد ( آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ (ایس ایم ایز) میں 1900 ایس ایم ایز میں 123 ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کا مقصد کاروبار کو مالی مسائل سے بچانا اور کارکنوں کے روزگار کا تحفظ ہے۔آئی ایم ایف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مارچ 2020ئ سے لے کر کووڈ۔19 کی منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔ ایس ایم ایز کو 123 ارب روپے کے آسان قرضوں کی فراہمی کے علاوہ حکومت کی ہدایت پر ایس بی پی کے اقدامات کے تحت بینکوں نے اپنے صارفین سے 605 ارب روپے کے قرضوں کی وصولی کی بھی ایک سال کے لئے مو¿خر کیا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی بہتری کو پائیدار بنایا جا سکے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے دیگر سہولیات میں بہتری کے لئے 28 ہسپتالوں کو 6.1 ارب روپے کے قرضے کم شرح سود پر فراہم کرنے کے علاوہ نئے مینوفیکچرنگ پلانٹس اور مشینری وغیرہ کی خریداری کے لئے 27 مختلف نئے منصوبوں کے لئے 11 ارب روپے کے قرضے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ایس بی پی نے ملک میں تعمیرات کے شعبہ کی سرگرمیوں کے لئے بینکوں کو دسمبر 2021ئ تک نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی کم از کم پانچ فیصد کے مساوی قرضے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے بھی 15 ستمبر تک کھلنے کی توقع ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے صوبوں کی مشاورت سے لاک ڈاﺅن میں نرمی اور سمارٹ لاک ڈاﺅن کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!