امن و استحکام کے لئے خطے سے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے ، ایران

امن و استحکام کے لئے خطے سے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے ، ایران

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تہران : ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے عراقی وزیر اعظم المصطفی الکاظمی سے ہونے والی ملاقات میں علاقے کی تازہ ترین سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال بالخصوص دہشتگرد عناصر اور ان کے حامیوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ہونے والی ملاقات میں امریکہ کے معاندانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے سلسلے میں خطے سے امریکی فوجیوں کی جلد از جلد انخلا کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔علی شمخانی نے عراق کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے تحقظ پرایران کے اسٹریٹجک موقف کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک عراق سے ہمہ جہتی تعاون کے لئے پرعزم ہے اورعراقی حکومت کی جانب سے مشترکہ سرحدوں کی تقویت، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر فوری طور پرعمل درآمد ایران اور عراق کے مفادات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!