اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیب حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے، نیب کی کمزوری اور کوتاہی کا نقصان ہماری حکومت کو ہو رہا ہے۔ایک انٹرویومیں شفقت محمود نے کہا کہ نیب کا قانون پرویزمشرف دور میں بنایا گیا اس وقت بھی الزامات لگے، مشرف دورکے بعد5سال پی پی اور5سال ن لیگ نے حکومت کی گزشتہ دونوں حکومتوں نےنیب قوانین میں لفظ بھی تبدیل نہیں کیا۔شفقت محمود نے کہا کہ نیب کے قانون میں تبدیلی کی کوشش صرف پی ٹی آئی نے کی ہے جن لوگوں نے لوٹ مارکی وہ بھی کہہ رہے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا، لوٹ مار کرنے والے خود کو بےگناہ کہتے ہیں جس سارا سسٹم متاثر ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں ہے، نیب کی کمزوری اور کوتاہی کا نقصان ہماری حکومت کو ہو رہا ہے ہمار ے منشورمیں لکھاہے ملک میں احتساب کاعمل شفاف ہو ۔انہوںنے کہاکہ نیب حکومت کے ماتحت نہیں اگر ایف آئی اے نے کچھ کیا ہوتا تو ذمہ دارہیں،نیب سے متعلق جوابدہ نہیں اپوزیشن سے زیادہ نقصان حکومت کوہواہے۔
