کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میںریکارڈ کمی صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف چھ مریض سامنے آئے ہیں محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صرف 76افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تاہم صوبے کے دو اضلاع سے چھ افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد11523ہوگئی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ 233مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے فراد کی مجموعی تعداد9818ہوگئی ہے جبکہ 1569 مریض زیر علاج ہیں اور67 کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔جبکہ صوبے میں کورونا انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 136 ہے





