صحافی مطیع اللہ جان کی اغواءنماء گرفتاری پر تشویش ،  بلوچستان کے ہزاروں لاپتہ افراد کیوں اتنی جلدی واپس نہیں آتے ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

صحافی مطیع اللہ جان کی اغواءنماء گرفتاری پر تشویش ، بلوچستان کے ہزاروں لاپتہ افراد کیوں اتنی جلدی واپس نہیں آتے ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ءنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی اغواءنماءگرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے ہزاروں لاپتہ افراد کیوں اتنی جلدی واپس نہیں آتے،عدالت عظمیٰ بلوچستان کے ہزاروں لوگوں کی اغواءنما گرفتاریوں کابھی نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ اسلام آباد کے پوش علاقے سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی اغواءنماءگرفتاری نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ باعث تشویش بھی ہے تاہم خوشی ہے کہ مطیع اللہ جان بہت جلد اپنے گھر واپس لوٹ آئے ، انہوں نے کہا کہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بلوچستان کے ہزاروں لاپتہ افراد کیوں اتنی جلدی واپس نہیں آتے ،بلوچستان کے لوگ خصوصاً بلوچ یہ سوچ رہے ہیں کہ کثیر القومی فیڈریشن کے لوگوں میں کوئی طبقاتی فرق ہے یا بلوچستان اور بڑے صوبہ میں کوئی قانونی یا طبقاتی فاصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ صوبے کے لوگ جو سالوں سے لاپتہ ہیں ان کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوتی ہیں اگر چند ایک واپس آئے بھی ہیں تو وہ شدید اذیت کی وجہ سے ذہنی معذور ہوکر لوٹے ہیں۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں ایک صوبے کے شہری کیلئے تو قانون موجود ہے مگر دوسرے صوبے کے شہری کیلئے قانون موجود نہیں ہے ریاست کا یہ رویہ یقینا عام بلوچستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں ساﺅتھ افریقہ کے طرز پر”آپر تائیڈ©“نظام قائم ہے جہاں بلوچستان کے لوگوںکیلئے کوئی قانون نہیں ہے جبکہ باقی کو راتوں رات رہا کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے ایک شخص کے اغواءنماءگرفتاری کا فوراً نوٹس لیا کاش بلوچستان کے جو لوگ لاپتہ ہیں عدالت عظمیٰ اس پر بھی فوراً نوٹس لے تاکہ ہمیں یہ احساس ہو کہ بلوچستان کے لوگ بھی ملک کے دیگر لوگوں اور اداروں کیلئے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!