اسلام آباد :پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفدنے صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی وفد میں سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج ، کرنل شاہد حمید، رانا سہیل احمد، الیاس کیانی عرفان مظفر، نسیم اختر اور نیلوفر شامل تھے ،ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملک ابرار حسین نے کہاکہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے، ہزاروں سکول مکمل بند ہو چکے ہیں لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ملک ابرار حسین نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو رہا ہے، اگست کے وسط میں ہر صورت تعلیمی ادارے کھولے جائیں، اگر حکومت نے تعلیمی ادارے نہ کھولے تو ایسوسی ایشن ازخود تعلیمی ادارے کھولنے پر مجبور ہوگی






