پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وزرا ء ا عظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش

پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وزرا ء ا عظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ااسلام آباد(آن لائن)سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وزرا ءاعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے 48کروڑ 44لاکھ سے زائد لیگی دور میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب 54لاکھ سے سے زائد جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے غیرملکی دوروں پر ابتک چار کروڑ 56لاکھ سے زائد اخراجات کئے ہیں ،ایوان بالا نے تفتان بارڈ ر سے پاکستان آنے والے زائرین کی مناسب سکریننگ نہ ہونے کے معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کی ناقص کارکردگی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس میںبہت زیادہ کرپشن ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ تفتان کا بارڈر پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا? کا سبب بنا ہے ہمیں بتایا جائے کہ تفتان کے زریعے کتنے افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کورونا کی وبائ کےلئے دنیا تیار نہیں تھی انہوںنے کہاکہ تفتان بارڈر سمیت مختلف مقامات پر خامیاں ہوئی ہیں تاہم پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قربانیاں پیش کی ہیں انہوںنے کہاکہ عیدالضحیٰ پر کورونا سے بچاﺅسے احتیاط ضروری ہے تاکہ اس میں مذید پھیلاﺅنہ ہوسکے اور اسی مقصد کےلئے عید الضحیٰ میں چھٹیاں کم کی گئی ہیں چیرمین سینیٹ نے تفتان بارڈرسے پاکستان آنے والے افراد کی تعداد اور ٹیسٹ کے حوالے سے سوالات کو متعلقہ کمیٹی بھجوانے کی ہدایت کردی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اپریل2019میں پولیو کا واقع ہوا جس کے بعد مذید واقعات ہوتے گئے ہیں تاہم اس سال مئی ،جون اور جولائی میں انہوںنے کہاکہ جنوری میں انیس فروری میں اٹھار مارچ میں دو اور اپریل میں چار کیسز جبکہ جون اور جولائی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کے بعض اضلاع میں پولیو کے کیسز ہوئے ہیں انہوں نے معاملے کو کمیٹی میں بھجوانے کا مطالبہ کیا اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ راولپنڈی میں بیٹے کاماں پر تشدد کا واقعہ قابل شرم ہے،علی محمد خان کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسا نصاب لایا جائے جس سے بچے مذہب سے جڑی ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں ماں کیساتھ ایسا واقعہ قابل شرم ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں سخت سزا دینی چاہیے جس پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے معاملے کو انسانی حقوق کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق پی ایم ڈی سی بحال ہوچکی پی ایم ڈی سی پہلے کی طرح کام کر رہی ہے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بارے میں ڈرگ پرائسنگ پالیسی ہم نے نہیں نوازشریف حکومت نے بنائی تھی اور ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر ہی عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے 360 ادویات کی قیمتیں کم کیں جس پر کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا اسموقع پر سینٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ اس حکومت کے دور میںا دوایات کی قیمتوں کا سکینڈل آیا جس پر وزیر صحت کو فارغ کیا گیاایوان کو بتایا جائے کہ دوائیوں کے سکینڈل کی تحقیقات کی کیا صورتحال ہے انہوںنے کہاکہ کیا موجودہ حکومت سی پیک پر بھی نوازشریف کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کا غرق شدہ نظام آپ نے ہمارے گلے میں ڈالا ہے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں لندن کے 18 وزٹ سب کے سامنے ہیں جسمیں پرائیویٹ وزٹ زیاد ہ ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی کی یو اے ای کے وزٹ زیادہ ہیں اور سرکار اور عوام کا پیسہ ذاتی دوروں پر لگایا ہے ایسے لگانے والوں کی تحقیقات ہونی چاہیے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کرونا وبا نہ بھی ہوتو وینٹی لیٹر ہماری ضرورت ہے ملک میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹر ابھی ٹیسٹنگ کی سٹیج پر پہنچ چکے ہیںیہ بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم اپنا فیس ماسک اور این 95 بنا رہے ہیںاور ہم اب این 95 اور وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنیکی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں پر سب نے بیرون ملک بنے ہوئے ما سک پہنے ہیںوزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی غیرملکی دوروں کے اخراجات میں کمی کر چکے ہیں وزیراعظم کی تنخواہ تین لاکھ سے کم ہے اس میں ہی گزارہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے غیرملکی دوروں پر ایسے ہی خرچ کیا جیسے بادشاہ کرتے ہیں نوازشریف نے غیرملکی دوروں پر 1.8 ارب روپے خرچ کیا شاہد خاقان عباسی نے 25 کرہاوڑ روپے سے زائد خرچ کیاانہوں نے کہاکہ عمران خان ہی نے نہیں وزرائ نے بھی اپنے خرچے کم کیے ہیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے غیرملکی دوروں پر 5 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دو سالوں کے دوران دو پیسے کا کام نہیں ہوا، عوام رو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے وزرا تحقیقات کا مطالبہ نہ کر یں بلکہ حکومت تحقیقات کرے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہاو¿س کا خر چہ پہلے کتنا تھا اب کتنا ہے اس کی تحقیقا ت کر ے وزیر اعظم صا حب بنی گا لہ سے ہیلی کا پٹر سے وزیر اعظم ہا وس آتے ہیں اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے سال 2008سے ،2018تک وزرائے اعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی دور میں یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے غیر ملکی دوروں پر 48کروڑ 44لاکھ سے زائد خرچ کیے لیگی دور میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب 54لاکھ سے سے زائد غیر ملکی دوروں پر اخراجات کیے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کے غیرملکی دوروں پر ابتک چار کروڑ 56لاکھ سے زائد اخراجات آئے ہیں اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے مبینہ کرپشن پر بے دخل پولیو فوکل پرسن بابر بن عطائ کوقومی مجرم قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ان کے خلاف کاروائی کہاں تک پہنچی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!