سب سے زیادہ روز گار معیشت سے وابستہ ہے اس پر توجہ دی جائے، خواجہ آصف

سب سے زیادہ روز گار معیشت سے وابستہ ہے اس پر توجہ دی جائے، خواجہ آصف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ روز گار معیشت سے وابستہ ہے اس پر توجہ دی جائے،ایگریکلچر ڈویلوپمنٹ بنک اور کمرشل بنکس قرضوں کا آپس میں موازنہ کر کے دیکھیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ آصف سے تحریری تجاویز مانگ لیں ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہماری معیشت زرعی ہے،سب سے زیادہ روزگار زراعت سے وابستہ ہے،جی ڈی پی کا بڑا حصہ زراعت سے آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایگریکلچر ڈویلوپمنٹ بنک اور کمرشل بنکس قرضوں کا آپس میں موازنہ کر کے دیکھیں،زمیندار کی زمین کی قیمت قرضے سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے مگر ایگریکلچر بنک اس کو کرک کر لیتا ہے،یہ ہماری ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس پر توجہ سی جائے تو زراعت قوم کا پیٹ پال سکتا ہے۔ اسپیکر نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ تحریری طور پر مجھے تجاویز دیں،اس معاملے کو کمیٹی میں بھیجتا ہوں،اس معاملے کو بغور دیکھتے ہیں کہ کیسے اس کو بہتر کر سکتے ہیں۔ انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہاکہ موجودہ وبائی صورتحال میں جو سامان حیدرآباد میں تقسیم کیا گیا اس کی تفصیلات لایا ہوں،شرم آ رہی ہے بتاتے ہوئے جیسے سامان کی ترسیل کی گئی،کسی کو 4 ماسک اور کسی کو 5 ماسک دیے گئے،کسی ادارے سے پوچھ سکتے ہیں کہ یہ ترسیل کیسے ہوئی،ایسے لوگوں کو سامان دیا گیا جن کو نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ سچ نہ چھپایا جائے،اگر کسی ناحق کو سامان دیا گیا تو ان کا نام سامنے لائیں،تفصیلات دیں تاکہ سامان کی غلط ترسیل کرنے والون کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ این سی او سی اور این سی سی کا جو فیڈ بیک ہے اس کے مطابق جائز حقدار لوگوں کے پاس سامان گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!