لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے ان کے مالیاتی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اس سلسلے میں ایک مراسلہ ملک بھر کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں 20 اگست تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے مالیاتی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروا دیں، تفصیلات میں طلب کئے گئے کوائف میں سیاسی جماعتوں کی سالانہ انکم اور اخراجات کی تفصیلات، پارٹی فنڈز کے ذرائع کی تفصیلات، پارٹی اثاثوں کی تفصیلات اور پارٹی اکاﺅنٹ کے آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات شامل ہیں، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی اخراجات کے ذرائع کے حوالے سے ایک پٹیشن بھی زیر سماعت ہے۔
