مسقط : عمانی حکومت نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی، پاکستانیوں کا مملکت میں داخلہ عمانی سفارتخانے کے پرمٹ سے مشروط کردیا گیا ہے، کورونا کے باعث عمان جانے والے مسافر صرف عمانی ایئرلائن میں ہی سفر کرنے کے پابند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمانی حکومت نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری پالیسی جاری کی ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ٹریول ایڈوائزری پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ عمانی حکومت نے پاکستانیوں کا مملکت میں داخلہ عمانی سفارتخانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط کردیا ہے۔ عمانی حکومت نے کورونا سے بچاو¿ کیلئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے ہیں۔ جس کے تحت نئی ایڈوائزری پالیسی جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔نئی ٹوٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دوسرے ممالک سے عمان میں آنے والے مسافر صرف عمانی ائیر لائنز جن میں سلام ائیر اور عمان ائیر شامل ہیں، ان کے علاوہ مسافروں کو دیگر کوئی بھی ائیر لائنز آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔تمام مسافر صرف عمانی ائیر لائنز میں ہی سفر کرنے کے پابند ہیں۔ اسی طرح نئی ایڈوائزری میں پاکستانیوں کا مملکت میں داخلہ عمانی سفارتخانے کے پرمٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔ اسی طرح کورونا ایس اوپیز کے تحت مسافروں کا قیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا لازم ہوگا۔ نئی ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو14 روز کیلئے قرنطینہ ہونا بھی لازم ہوگا۔ قرنطینہ کی شرائط سے صرف جہازوں کا عملہ مستثنیٰ ہوگا۔ اسی طرح عمان قرنطینہ کی شرط پوری کرنے کیلئے عمان میں پہنچ کر ٹریکنگ بریسلیٹ پہننا بھی لازم ہوگا۔ واضح رہے امریکا یورپ ایشیائ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کورونا وائرس کا پہلا مرحلہ تقریباً گزر چکا ہے۔ اب دوسرے مرحلے کیلئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
