بہاولپور میں 10 چینی انجینئرز اور عملہ کورونا وائرس کا شکار

بہاولپور میں 10 چینی انجینئرز اور عملہ کورونا وائرس کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بہاولپور: چین کے 10 انجینئرز اور عملے کے افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی زنجینئرز بہاولپور میں حاصل پور روڈ سے 45 کلومیٹر دور خیرپور تمے والی کے قریب توانائی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے جہاں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور انہیں شہر لے کر آیا گیا۔ ان تمام افراد کو قاون نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی سیکیورٹی میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔جھانگی والی روڈ بی وی ایچ 2 میں کورونا وائرس کے علاج کے فوکل پرسن ڈاکٹر حامد نے کہا کہ چینی شہریوں کو آج یہاں لایا گیا اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کنڈیشن مستحکم ہے اور عملہ ان کی نگرانی کر رہا ہے، چینی مریضوں کے آنے سے قبل عملہ بہت اطمینان سے تھا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے گزشتہ تین ماہ میں تمام مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال میں اس وقت کورونا کا کوئی بھی مصدقہ مریض نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹرز اور عملے کی بھرپور نگرانی کی بدولت چینی مریض جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!