غرب اردن کورونا کے نئے کیسز ،حکومتی اعلان کردہ لاک ڈﺅن پرعمل درآمد شروع

غرب اردن کورونا کے نئے کیسز ،حکومتی اعلان کردہ لاک ڈﺅن پرعمل درآمد شروع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

رام اللہ :فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت کی طرف سے اعلان کردہ لاک ڈﺅن پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم محمد اشتیہ کی طرف سے اعلان کردہ لاک ڈاﺅن پر (آج) اتوار سے مزید سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔رواں مکمل ہفتہ غرب اردن میں لاک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ اس دوران صرف بیکریوں، میڈیکل اسٹور اور ہنگامی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے ملازمین کو کام کی اجازت ہوگی۔رام اللہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان غسان نمر نے بتایا کہ مکمل لاک ڈاﺅن کا مقصد شہریوں کو ایک دوسرے سے میل جول سے روک کر کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قریبی بیکرویوں اور میڈیکل اسٹوروں پر دوائی لینے کے لیے جانے کی اجازت ہوگی مگر اس دوران پولیس کے ذریعے شہریوں میں سماجی دوری یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔لاک ڈاﺅن کے دوران کسی بھی مقام پر کسی قسم کی اجتماعی سرگرمی پر سختی سے پابندی ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد میں کسی قسم کا امتیازی سلوک اور غیر مساوی طرز عمل اختیار نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر بلا استثنیٰ تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!