اسلام آباد :امریکی خاتون سنتھیا رچی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست پر سماعت8ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید نے سماعت کی،سنتھیا رچی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئی،سنتھیا رچی کو عدالت نے بیس ارب ہتک عزت کے دعوے میں نوٹسز جاری کر رکھے ہیں،سینیٹر رحمان ملک نے جھوٹے و من گھڑت الزامات پر سنتھیا رچی کیخلاف 20 ارب ہرجانے کا دعوہ کر رکھاہے،عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کیخلاف کسی قسم کے بیان بازی سے منع کر رکھا ہے۔سنتھیا رچی کی غیرحاضری کیوجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔





