واشنگٹن:کئی شہروں میں فوج کی تعیناتی بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک ،متعدد زخمی

واشنگٹن:کئی شہروں میں فوج کی تعیناتی بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک ،متعدد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن : امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی ایجنٹس کے منصوبے کے تحت اضافے پر عوام کے غم و غصے کے اظہار کے دوران پورے امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ٹیکساس میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نسل پرستی اور پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرے، غیر مسلح افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کی پولس میں دو ماہ قبل ہونے والی ہلاکت کے بعد اس وقت سامنے آئے جب امریکی صدر کو دوبارہ انتخابات کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور وہ ‘امن و امان’ کے حوالے سے ایک مہم چلارہے ہیں۔انہیں شکاگو کے لوری لائٹ فوٹ کی طرح بڑے شہر کے میئرز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں سے بہت سے ڈیموکریٹس جو ٹرمپ پر سیاسی فائدے کے لیے اس مسئلے کو بڑھاوا دینے کا الزام لگارہے ہیں۔لوری لائٹ فوٹ نے غیر ملکی میڈیا چینل کے ایک پروگرام میں کہا کہ ‘میں نے بہت سخت لکیر کھینچی ہے، ہم اپنے شہر میں فوج کو اجازت نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!