پشاور:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) پر عمل کریں اور احتیاط کے ساتھ عید سادگی سے منائیں۔کورونا پھےلاﺅ روکنے مےں صوبائی حکومتوں نے اہم کردار ادا کےا ہے ۔پشاور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاو¿ میں واضح کمی نظر آرہی ہے اور اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو محنت کی گئی اس کا نتیجہ نظر آرہا ہے لیکن وبا ابھی تک پورے پاکستان میں موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قربانی سنت ہے اور ہر صاحبِ حیثیت شخص چاہتا ہے کہ وہ قربانی کرے، یہ ہم سب کا حق ہے اور فرض بھی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دین نے ہمیں سبق دیا ہے کہ خود کی اور دوسروں کی صحت، روزگار کا خیال رکھنا اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کو کوئی نقصان ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سادگی کے ساتھ عید منائیں اور اس طرح قربانی کریں کہ وبا کے پھیلاو¿ میں تیزی نہ آئے۔اسد عمر نے نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ابھی احتیاط کی ضرورت ہے لہذا عوام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزپر عمل کریں اس موقع پر وزےر اعلیٰ خےبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ وفاقی وزےر منصوبہ بندی اسد عمر کو پشاور آنے پر خو ش آمدےد کہتا ہوں جس طر ح انہوں نے عوام سے عےد سادگی سے منانے کی اپےل کہ ہے مےں بھی عوام الناس سے اپےل کر تا ہوں کے وہ عےد سادگی سے منائےں اور احتےاطی تدابےر اختےار کر ےں انہوں نے کہا کہ عےد الضحی کورونا وباءسے شہےد ہونےوالوں کے نام کر تے ہےں#/s#






